لاہور: سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 کی تشریح کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور عثمان بزدار منصب کے حصول کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے منحرف اراکین کے حوالے سے جاری ہونے والے تین دو کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور کسی بھی صورت عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
قانونی ماہرین کی آرا اور تجاویز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے پر رہنے اورکسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور کسی پیشرفت کی صورت میں عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد قانونی ٹیم سے مزید مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں:آرٹیکل 63 اے کی تشریح: منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ
دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 کی تشریح کے فیصلے کے بعد آج چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عثمان بزدار پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کریں گے اور پنجاب کی بدلتی صورتحال پر اہم سیاسی فیصلے کریں گے۔
The post سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اور عثمان بزدار متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2323323/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box