تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 May 2022

عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو پر سابق گورنر سندھ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے متعلق آڈیو جعلی اور بے بنیاد ہے، قوم جانتی ہے جعلی آڈیوز وڈیوز کی فیکٹری کہاں ہے، لگتا ہے فسادی خاتون کے ہمنوا اب بلاول ہاؤس میں بھی ہیں، این آر او کیلئے لیٹنے والے عمران خان پر این آر او کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کو آکسیجن دینے کیلئے ایسی حرکات کررہی ہے، کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں، فیصلہ زرداری یا ان کے امپورٹڈ ہمنواؤں نے نہیں عوام نے کرنا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gLiT87z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو