بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے چھے ملزمان گرفتار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ، غلام حسین ، عبدالغفور ، ثاقب رضا ، اور محمد عاقب شامل ہیں۔
ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
The post بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2328220/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box