غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں ایک ٹرک ڈرائیور نے افریقی ملک چاڈ کی سرحد سے 120 کلومیٹر اور لیبیا کے شہر کفرہ سے 320 کلومیٹر دور ریگستان میں دیکھی، جس پر اس نے لیبیائی حکام کو اطلاع دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد تارکین وطن تھے، جو یورپ جانے کی غرض سے چاڈ سے لیبیا پہنچے تھے تاہم گاڑی خراب ہوجانے کی وجہ سے یہ تمام افراد بھٹک گئے اور سخت گرمی کے موسم میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
مقامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کے قریب سے ملیں جو کہ خراب حالت میں کھڑی تھی۔
کفرۃ ایمبولینس سروس کے سربراہ ابراہیم بالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ 20 افراد کم از کم 14 دن پہلے ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کا آخری مرتبہ 13 جون کو موبائل فون کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، تاہم اس کے بعد یہ بھٹک گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے میں سے دو افراد کا تعلق لیبیا سے تھا، جبکہ دیگر تمام افراد کا تعلق چاڈ سے تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wioebfx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box