کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 8 افراد کی لاشیں ملیں جن کی ہلاکت کو پُراسرار کہا جارہا ہے۔
پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے کے قریب ندی سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق خاتوں کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق گھر سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،متوفی کی شناخت 68 سالہ تنویر احمد کے نام سے ہوئی۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا۔
میٹھادرسے فلیٹ میں نوجوان کی کئی روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعفن زدہ لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔
ماڑی پور پرانا ٹرک اڈا کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی مرنے والا شخص بظاہر نشےکا عادی معلوم ہوتا ہے۔ سعیدآ باد بلدیہ ٹاؤن نمبر 9 کے قریب ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔
لیاری پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،سرجانی ٹاؤن سیکٹر54 میں گھر سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی 3دن پرانی لاش ملی، پولیس کہ مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں فٹ پاتھ سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار کے نام سے کی گئی۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2342996/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box