راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلاچی میں کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
اپریل میں سکیورٹی فورسز نے کلاچی میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
دہشت گردوں کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی تھی۔ دہشت گرد خلیل خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔
دہشت گردوں کے زیرِ استعمال دو مشین گنوں کے علاوہ چار گرینیڈ برآمد کیے گئے تھے۔ دہشت گرد مختلف حملوں میں ملوث رہے اور پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت کے واقعے میں بھی ملوث تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O9NfpFZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box