تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 24 June 2022

شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو لیکر اسپتال پہنچ گیا

بھارت میں شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو بوتل میں ڈال کر اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رامیندر یادیو نامی شخص کی بیوی کو گھر میں کام کرنے کے دوران خطرناک سانپ نے کاٹ لیا جس پر اس نے سانپ کو بوتل میں بند کیا اور اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا۔

خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ جب ڈاکٹروں نے رامیندر یادیو سے سانپ کو بھی ساتھ اسپتال لانے کی وجہ پوچھی تو اس کے جواب نے حیران کر دیا۔

مزید پڑھیں: بچے کو ڈسنے والا سانپ خود ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا

اس نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے فضول کے سوال کرتے کہ آپ کی بیوی کو کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے تو میں کیا جواب دے پاتا، اس لیے میں سانپ کو بھی ساتھ لے آیا ہوں، اب اسے دیکھ کر علاج کرو۔

رامیندر یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میری بیوی ٹھیک نہیں ہو جاتی یہ سانپ میرے قبضے میں رہے گا، سانس لینے کے لیے میں نے بوتل کے ڈکن میں سوراخ کیا ہے۔

اس نے کہا کہ اہلیہ کی صحت یابی کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ آؤں گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mikcf6T
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو