تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 22 June 2022

‘عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائے کوئی اور ہی پروگرام تھا’

تحریک انصاف کے رہنما مرادسعید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان جس دن پشاور گئےتھے اس دن رات 3 بجے بنی گالہ گاڑیاں آئیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائےکوئی اورہی پروگرام تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ پہلے بھی تھااوراس وقت بھی ہے ایک سابق وزیراعظم کوسیکیورٹی دینےکےبجائےان سے سیکیورٹی لی گئی۔

مرادسعید نے کہا کہ عمران خان جس دن پشاور گئےتھے اس دن رات 3 بجےبنی گالہ گاڑیاں آئیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائےکوئی اورہی پروگرام تھا گرفتاری کیلئےجس انداز کیلئے آئے تھے پروگرام کچھ اور تھا۔

سابق وزیر نے کہا کہ ٹیچرزکےاحتجاج والےدن پولیس ربڑکی گولیاں بنی گالہ کیوں لائی پولیس والےعمران خان کے گھر کے گیٹ تک پہنچ گئےکیوں آئے؟ ٹیچرزکوکس نےاشتعال دلانےکی کوشش کی،کیاوزیرداخلہ کاکوئی کردارتھا بنی گالہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دوبارہ کرنےکی کوشش کیوں کی جا رہی تھی کسی کو گرفتار کرنے کیلئے 2 یا 3گاڑیاں چاہیے ہوتی ہیں اس کاکیامطلب ہےکہ گھر کا گھیرا کر لو اور لاتعداد گاڑیاں لائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہےتھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے تھریٹ الرٹ میں افغانستان سےکسی گروپ کا ذکر کیا گیا ہے دیکھناہوگاپاکستان میں ان کےہینڈلرکون ہیں، خطے اور پاکستان کیساتھ جو ہو رہا ہے بھارت کے گریٹر پروگرام میں رکاوٹ عمران خان تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/utaPRMJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو