تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 22 June 2022

بچے کو ڈسنے والا سانپ خود ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا

بھارت میں چار سالہ بچے کو ڈسنے والا خطرناک سانپ حیران کُن طور پر خود ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جب کہ بچہ بالکل صحت مند ہے۔

یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر گوپال گنج میں پیش آیا جہاں چار سالہ بچہ گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران سانپ نے اسے کاٹ لیا اور دیگر بچے ڈر کر بھاگ گئے۔

آپس پاس موجود لوگ جب سانپ کو مارنے کے لیے لاٹھی اور ڈنڈے لے کر پہنچے تب تک سانپ تڑپ تڑپ کر مر چکا تھا۔

اہل خانہ نے متاثرہ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مکمل معائنہ کر کے بچے کو صحت مند قرار دے دیا اور کہا کہ اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

بچے کے علاج کی آسانی کے لیے اہل خانہ مرے ہوئے سانپ کو بھی اسپتال لائے گئے تھے۔ بہرحال ڈاکٹر پریشان ہیں کہ زہریلا سانپ بچے کو کاٹ کر خود کیسے مر گیا اور یہ اب ایک معمہ بن گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OjLSgZU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو