حکومت کی ایک کے بعد ایک نیب ترامیم، ایک اور مسودہ تیار کر لیا۔
اب بڑے بڑے نیب کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے۔ پلی بارگین سے کیس کے باقی ملزمان متاثر نہیں ہوں گے۔ ترامیم کو آیندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
مسودہ کے مطابق پچاس کروڑ سے زیادہ کی رقم کی کرپشن نیب کے دائرہ اختیار میں آئے گی جو شخص جس علاقے میں جرم کا مرتکب ہوگا وہیں کی عدالت میں کیس دائر ہوگا۔
اس ترمیم کے بعد آصف زرداری، فریال تالپور، مراد علی شاہ کے کیس سندھ منتقل ہوجائیں گے۔
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص پلی بارگین کرلے تو اس سے اسی کیس کے دوسرے افراد متاثر نہیں ہوں گے جب کہ چیئرمین نیب کسی بھی کیس کو کسی بھی عدالت میں جزوی یا کلی طور پر ختم کرسکتے ہیں۔
ترامیم کا مسودہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے منظور کرلیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iuK1E5y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box