اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی منصوبے‘ کا اسپیشل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو دس ارب درخت پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ 3 برس کا آڈٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آفس سے کہا گیا کہ 10 ارب درخت پروگرام حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعلقہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 ارب درخت کا منصوبہ سال 2023 میں مکمل ہونا ہے لیکن ابھی تک مذکورہ منصوبے کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا لہذا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرکے رپورٹ متعلقہ وزارت کو فراہم کی جائے۔
The post پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2342581/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box