اردن میں یونیورسٹی کے اندر طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم نے خودکشی کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی العلوم التطبیقہ یونیورسٹی کے کیمپس میں طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پبلک سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعران کو یونیورسٹی کے اندر 18 سالہ طالبہ ایمان ارشید کو نوجوان نے متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کیا تو نوجوان نے اپنے سر میں گولی مار لی۔
محکمہ امن عامہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طالبہ ایمان ارشید کے قتل میں ملوث ملزم سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MEl7bf1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box