گزشتہ برس دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے یہ اعزاز چھن گیا ہے۔
اگر آپ کسی سے بھی پوچھیں گے کہ دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کون سی ہے تو یقینا ہر ایک کا جواب گوگل ہی ہوگا، کیونکہ لوگ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں، مگر حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل سے چھن گیا تھا۔
ٹک ٹاک نے گوگل اور فیس بک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا، مگر اب ایک بار پھر گوگل کی پہلی پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے اور اس نے ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز چھین لیا ہے۔
امریکی سیکیورٹی فرم کلاؤڈ فلیئر نے گزشتہ 30 روز کا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق گوگل نے ایک بار پھر دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ میں ٹک ٹاک کا دوسرا اور فیس بک کا تیسرا نمبر ہے جبکہ مائیکروسوفٹ چوتھے، ایمازون پانچویں، ایپل چھٹے، یوٹیوب ساتویں اور نیٹ فلکس آٹھویں نمبر پر ہے۔
کلاؤڈ فلیئر کے مطابق موزیلا فائر فوکس اور انسٹا گرام بھی اس فہرست میں شامل ہیں تاہم ٹوئٹر اور واٹس ایپ دونوں ہی ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ocpi9vB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box