کراچی: تاجر برادری نے قومی جذبہ کے تحت مارکیٹیں جلدی بند کر نے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے،حکومت کے نمائندوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ور امید ظاہر کی کہ فیصلہ پر پابندی سے عمل کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے مطابق دکانیں، شادی ہالزاورریسٹورنٹس 12 بجے سے پہلے بند کردیئے جائیں گے،فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے پولیس وانتظامیہ کے افسران اور تاجروں کے درمیان رابطہ مضبو ط بنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے تاجربھی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے قومی جذبہ کے تحت مارکیٹیں جلدی بجے بند کر نے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے دفتر میں حکومتی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں مشاورت کے بعد کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت وفاقی حکومت کے فیصلہ کا اعلان کیا۔
محمد اقبال میمن نے کہا کہ حکومت نے تجارتی اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے، تاجر تنظیموں کی اکثریت نے اجلاس میں حکومت کے فیصلہ پر عملدرآمد میں بھرپور تعاون کا یقینی دلایا ہے، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تاجر تنظیموں کا رابطہ مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے تعاون سے فیصلہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد ادریس نے بھی اجلاس مین شرکت کی اور حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ۔ مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو ، وزیر اعلی کے مشیر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی مرتضی وہاب اور ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھونے شرکت کی۔
The post کراچی کی تاجر برادری نے مارکیٹیں جلدی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2333462/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box