تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 June 2022

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر اودے ٹھاکرے نے استعفیٰ کا اعلان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

مہاراشٹرا حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں فلور ٹیسٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد اودے ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ نے وزیراعلیٰ سے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا کہا تھا۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی اودے ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے  اعتماد کا  ووٹ حاصل کرنا تھا۔

اودے ٹھاکرے نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HrBJPZF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو