واشنگٹن: امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے گن کنٹرول بل پر دستخط کردیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دے دی ہے جو اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے 3 دہائیوں میں اب تک کی سب سے اہم قانون سازی ہے۔
بل حق میں 234 اور مخالفت میں 193 ارکان کانگریس نے ووٹ دیے۔
اس بل میں اسلحہ خریدنے کے خواہشمند 21 سال سے کم عمر افراد کی شخصیت کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے پروگرامز کے لیے 15 ارب ڈالرز مختص کیے جائیں گے۔
اسی طرح امریکی ریاستوں سے ایسے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا کہا جائے گا جن کے تحت خطرہ تصور کیے جانے والے افراد سے اسلحہ واپس لیا جائے گا۔
قانون کے تحت ایسے افراد کو بھی اسلحہ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی جو گھریلو تشدد کے واقعات میں سزا کاٹ چکے ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O2w1tnT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box