کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واردات کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس پر انہوں نے ملزم کو زندہ جلا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں عوام نے واردات کرتے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے بعد ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکو کو انتہائی تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کاروں نے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ڈاکو عوام کے تشدد اور فائرنگ سے بھی زخمی بتایا جاتا ہے، اس حوالے سے ایس پی اورنگی ٹاؤن قیس خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 18 سالہ اظہر نامی نوجوان کو زخمی بھی کیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے نامعلوم ڈاکو کو زندہ جلایا گیا جس سے ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے عاجز عوام کے ردعمل کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
The post اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2341757/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box