کینیڈا میں کان کن نے 35 ہزار سال سے برف میں محفوظ عجیب الخلقت مخلوق دریافت کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وولی میمتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش ایک اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
یہ دریافت برفانی عہد کے ایک جانور کی اب تک درست حالت میں موجود لاش تھی۔
قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر موت کے بعد وولی میمتھ کا یہ بچہ برف میں منجمد ہوگیا تھا اور یہ سب بہت جلدی ہوا ہوگا۔
ابھی ماہرین نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس پر کس طرح تحقیقی کام کرنا ہے اور بعد میں اسے محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
ماہرین کے خیال میں وولی میمتھ کے اس بچے کی عمر ایک ماہ کے قریب ہوگی جس کی لمبائی 140 سینٹی میٹر ہے جو 2007 میں سائبیریا میں دریافت ہونے والی وولی میمتھ سے کچھ زیادہ ہے۔
اس دریافت کے بعد کان کن کمپنی نے ملازمین کو چھٹی دی تھی جس کے باعث ماہرین کو اس جگہ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا جہاں سے اس وولی میمتھ کو دریافت کیا گیا تھا۔
انہوں نے وہاں پہنچ کر اسے باہر نکالا جبکہ جانچ پڑتال میں اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار کو بھی دریافت کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nsrCXS5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box