گجرانوالہ میں سفاک بیٹے نے نئے کپڑوں کی خاطر والدہ کو قتل کر دیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق غریب خاندان کے نوجوان نے والدہ سے بارہا نئے کپڑے دلوانے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن ابتر معاشی حالات کی وجہ سے والدہ انکار کرتی رہی۔
وقوعہ کے روز علی حیدر نامی بیٹے نے ماں سے ایک بار پھر نئے کپڑے خریدنے کا تقاضا کیا تو والدہ نے مہنگائی کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اتنی سکت نہیں کہ نئے کپڑے لے کردوں۔
جس پر بیٹا طیش میں آگیا اور ڈنڈوں کے پہ در پہ وار کرنے کے والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ والدہ کو بچانے کے لیے آنے والی بیٹی پر بھی بےرحمانہ تشدد کیا اور اسے زخمی کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ نئے کپڑوں کی خاطر طیش میں آکر والدہ کو قتل کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rv2xHry
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box