بھارت میں عجیب و غریب واقعات کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شہری کی جانب سے پالتو کتے (کرش) کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔
شیوپا یلپا مارادی نامی شخص نے حال ہی میں اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔
سالگرہ کی تقریب کے لیے اس شخص نے ایک دو نہیں بلکہ پورے 100 کلو کا کیک بنوایا اور پالتو کتے کی سالگرہ کے لیے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا کرش کیک کے سامنے تمام لوگوں کے درمیان کھڑا ہے جس کے سر پر جامنی رنگ کی خوبصورت ٹوپی بھی پہنائی ہوئی ہے اور مہمان بھی تالیاں بجا کر کرش کو کیک کھلا رہے ہیں۔
Dog Birthday Celebration :ಸಾಕು ನಾಯಿ ಹುಟ್ಟುಹಬ್ಬಕ್ಕೆ 100 ಕೆ.ಜಿ ಕೇಕ್! ||Karnataka Tak||#dogbirthday #doglover #belagamnews pic.twitter.com/csbjx2NDeo
— Karnataka Tak (@karnataka_tak) June 23, 2022
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’کرش بہت خوش قسمت ہے۔‘ ایک دوسرے صارف نے کتے کی خوبصورتی کی تعریف کی۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B1Tnrbh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box