بھارت میں ایک ایسا انوکھا اسکول بھی ہے جہاں صرف چار طلبا اور ان کو تعلیم دینے کے لیے دو اساتذہ دستیاب ہیں۔
یہ اسکول ریاست تلنگانہ کے علاقے محبوب آباد ڈسٹرکٹ کے دنتالاپلی منڈل میں میں واقع ہے جہاں پہلے دو اساتذہ اور 15 طلبا ہوا کرتے تھے۔
کم طلبا اور اساتذہ کی اہم وجہ علاقے سے بوض افراد کا کام کے سلسلے میں دوسری جگہوں پر منتقل ہو جانا ہے یہی وجہ ہے کہ اسکول میں طلبا کی تعداد کم ہو کر محض چار رہ گئی۔
اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے اسکول کو تین سال بند رکھنا پڑا تھا جس کے بعد اساتذہ بھی دوسرے اسکولوں میں ملازمت کے لیے چلے گئے۔
تاہم اب اساتذہ نے علاقے کے لوگوں سے بات کر کے اسکول دوبارہ کھل دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ لوگ بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوائیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے اسکول بند ہوگیا تھا لیکن اب ہمارے پاس چار طلبا ہیں، اگر ہم کوشش کرتے رہیں تو ہم دوسرے والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر راضی کر سکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TkGC1Y5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box