ٹوئٹر نے جلد ہی نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جس سے اب طویل تحریر پوسٹ کرنا بھی ممکن ہوجائے گا۔
صارفین ٹوئٹرانتظامیہ سے ایک ٹویٹ میں حروف کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اب ٹوئٹر نے صارفین کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نوٹس نامی فیچر ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
اگر یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے تو پھر صارفین کو اپنی بات 280 حروف پر مشتمل ایک ٹوئٹ میں مکمل کرنے کی فکر نہیں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا منفرد اور بہترین فیچر متعارف
خیال رہے کہ ٹوئٹرانتظامیہ نے اس سے قبل بھی ایپ میں تبدیلی کی تھی اور صارفین کی سہولت کے لیے ایک منفرد فیچر ’سافٹ بلاک‘ متعارف کرایا تھا۔ اس نئے فیچر کا تعلق ٹوئٹر کے نئے پرائویسی ٹولز سے تھا، جس کے ذریعے اب صارف کسی فالوور کو بلاک کیے بغیر ہٹا سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g1Cyrsq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box