اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کا حکومتی پلان تیار کرلیا، کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اسٹیل ملز کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن کی جانب سے موجودہ نجکاری پلان کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کا حکومتی پلان بھی پیش کیا اور کمیٹی کو باؤ اسٹیل کے وفد کے حالیہ کامیاب دورے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، باؤ اسٹیل دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی ہے جو اسٹیل ملز خریدنے والی چار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
اجلاس سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور اسٹیل ملز کی بحالی کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ نے کمیٹی کی وزارت صنعت، پاور ڈویژن اور بحری امور کو نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے این پی پی ایم سی ایل کی نجکاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزیر پاور ڈویژن، چیئرمین نجکاری کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔
اجلاس میں کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شراکت داری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ کمیٹی نے بجلی کی ایک تقسیم کار کمپنی کو رعایتی انتظام کی ہدایت کی، اس دوران کمیٹی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو منتقل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
The post کابینہ کمیٹی کا اسٹیل مل کی بحالی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2340563/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box