اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کو خطرے کے پیشِ نظر حفاظت کے لیے ایک بیل کا صدقہ دیا گیا ہے۔
این اے 70 نورجمال سے پی ٹی آئی کے رہنما میاں انتصار حسین نے اپنے قائد عمران خان کی زندگی کی حفاظت کے لیے گجرات سے بیل بنی گالہ بھجوا دیا۔
بنی گالہ کی انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نام پر بیل کا صدقہ کر کے اسے غربا اور مساکین میں تقسیم کر دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے شہباز گل، مراد سعید و دیگر رہنما پارٹی چیئرمین کی جان کو لاحق خطرے سے متعلق کئی بار تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ان کی وہی سکیورٹی ہے جو وزیر اعظم کی ہوتی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بنی گالہ میں گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد پولیس موجود ہے، بڑے لیڈر کو حادثہ پیش آنے سے پورے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tdk1fI9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box