چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ خاتون کی شکایت پر 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کراچی سے راولپنڈی بہن سے ملنےجارہی تھی کہ سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد نے خاتون سےزیادتی کی۔
فیصل آباد پہنچنےپرخاتون نے ریلوے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس نےدونوں گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔
ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس، تفتیشی افسر کا تہلکہ خیز انکشاف
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل زکریا ایکسپریس میں خاتون کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئے عملےکی جانب سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ٹکٹ چیکراور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
خاتون نے بتایاتھا کہ سیٹ کی تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بنایاگیا، بعد ازاں پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس کی سیکیورٹی اورانتظامیہ نجی کمپنی کی ذمے داری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AXgd4YC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box