قلات: بلوچستان کے کسانوں نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف چار جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمیندار کسان اتحاد کا بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر آغا لعل جان احمد زئی نے کی۔
اجلاس میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کسان رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے زمینداروں کا معاشی قتل قرار دیا۔
کسان اتحاد کے رہنما نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے کسان اور زمینداروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایکسیئن واپڈا ہمارے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کی بندش کے خلاف 4جولائی کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا لہذا ٹرانسپورٹرز اور عوام 4جولائی کو غیر ضروری سفر سے اجتنا ب کریں۔
The post بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2343009/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box