قدرتی آفات اچانک آتی ہیں اور اس سے بچ نکلنا مشکل ہوتا ہے اس دوران لوگ اپنی قیمتی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ نے زلزلہ آنے سے چند سیکنڈ قبل ہی اپنی بیٹی کو بچا لیا اور گھر سے بیٹی کو اٹھا کر باہر نکل گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کرسی پر براجمان ہے اور اسی دوران اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زلزلہ آرہا ہے۔
وہ ٹیبل کے اوپر بیٹھی اپنی کمسن بیٹی کو گود میں اٹھاتا ہے اور فوری گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد کے گھر سے باہر نکلتے ہی در و دیوار ہلنے لگ جاتے ہیں اور زلزلے کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔
اسی اثنا میں مذکورہ شخص کی اہلیہ بھی گھر سے باہر نکل آتی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے والد کو ہیرو قرار دیا جبکہ ایک خاتون صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ زلزلہ 2018 میں امریکی ریاست الاسکا میں آیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nGVWbSJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box