امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور سیاستدانوں کی کشمکش میں ملک تباہ ہو رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے، عدالتیں راولپنڈی کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنے لاڈلوں کو مسلط کرنے اور پھر انھیں ہٹانے کے کھیل سے فرصت نہیں ہے ملک و قوم نے آگے بڑھنا ہے تو یہ کھیل ختم کرنا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے مرکز اور صوبوں میں ان کی حکومتیں ہیں ان کی غلط فیصلوں، پالیسیوں اور باہم لڑائی کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے انہیں ملک، سیاست اور ایوان کو تماشا بنانے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/buHtIsP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box