لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے انکار کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوگی۔
حلف برداری کی تقریب آج رات ہی ہوگی۔ پرویز الٰہی کچھ دیر میں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچ گئے لیکن گورنر ہاؤس کے دروازے بند ہونے پر انہیں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بڑی تعداد گیٹ کے باہر موجود رہی۔ گیٹ کے باہر گورنر پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ گورنر آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الٰہی سے حلف لیں اور اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت پرویز الٰہی سے حلف لیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5x6ynvu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box