ممبئی: سپر اسٹار اکشے کمار ایک بار پھر بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی اپنے اعزاز کو برقرار رکھا ہے اور رواں برس بھی بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔
معروف اداکار بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں اداکاروں میں سے ایک ہیں، وہ ان دنوں بھی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔
ذمہ دار شہری ہونے پر مداحوں کی جانب سے بھی ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1UTeAXF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box