اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے دورے کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور4 منصوبے کے افتتاح سے روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے دورے کے شیڈول کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ٹھٹہ کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انتخابات تک کسی منصوبے کا آغاز یا افتتاح نہیں ہوسکتا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجاچکا ہے،شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 24 جولائی کو ہو گی،ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے بعد یہ دورہ نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے آغاز کے لیے ٹھٹہ کا دورہ کرنا تھا۔
The post الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2345041/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box