تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 5 July 2022

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ صحافیوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہے جو تشویشناک صورتِ حال ہے، لگ نہیں رہا ملک میں جمہوریت ہے بلکہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

”آج کل جو ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں آمریت میں بھی ایسا نہیں ہوتا، کسی کو بھی گرفتار کیا جاتا ہے اور گھروں میں گھس کر تشدد کیا جاتا ہے، عمران ریاض کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ توہین عدالت ہے“۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے نہ کے گرفتاری سے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہی پارٹی چیئرمین عمران خان نے پاکستان میں صحافیوں پر پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں فاشسٹ حکومت اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو دبانے کے لیے تیسرے درجے کے ہتھکنڈے استعمال کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران ریاض خان گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، امید ہے کہ عدالتیں کھلیں گی اور انصاف ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qdXlwPN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو