بھارت میں ایک خاتون کے ہاں چار ہاتھ پاؤں والی بچی کی ولادت ہوئی ہے جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں خاتون نے چار ہاتھ پاؤں والی بچی کو جنم دیا ہے جو بالکل صحت مند ہے۔
بچی کی پیدائش پر جہاں ڈاکٹرز حیران ہوگئے وہیں جس نے بھی یہ خبر سنی وہ بھی اس انوکھی بچی کو دیکھنے کے لیے اسپتال دوڑ پڑا۔
بچی کے باپ نے کہا کہ بیوی کے الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں بچے کو پوری طرح صحت مند بتایا گیا تھا، اس کے بعد بچی کی پیدائش تک انتظار کیا لیکن جب بچی پیدا ہوئی تو اس کو دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے۔
امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بایولاجیکل ڈس آرڈر کی وجہ سے ایسے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ypma6jz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box