تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 3 July 2022

سرجڑی بہنوں کا انٹر کے امتحان میں بڑا کارنامہ

بھارت میں سرجڑی بہنوں نے نمایاں نمبروں سے انٹر کا امتحان پاس کر لیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے انٹر اول اور دوسرے سال کے طلباء کے نتائج جاری کر دیے۔

حیدرآباد کی سر جڑی بہنوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نمایاں نمبروں سے پاس کرکے تمام مشکلات کو ٹال دیا۔
حیدرآباد کے جڑواں بچوں وینا اور وانی نے اپنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات فلائنگ کلرز کے ساتھ پاس کیے۔

Conjoined Twins

وینا نے 1000 نمبروں میں سے 712 نمبر حاصل کیے جب کہ وانی نے CEC گروپ (کامرس، اکنامکس اور سوکس) میں 707 نمبر حاصل کیے۔

وینا وانی نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 2020 میں وینا کو 10ویں جماعت میں 9.3 اور وانی کو 9.2 GPA ملا تھا۔

سرجڑی بہنوں کو امتحانات میں اضافی وقت کی خصوصی سہولت حاصل تھی لیکن انہیں نے اسے ٹھکرا دیا۔ بہنوں نے مقررہ وقت سے 5 منٹ قبل ہی امتحان ختم کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J7mXSg0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو