تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 July 2022

کھانا دیر سے دینے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

شکارپور: سندھ کے شہر شکارپور میں کھانا دیر سے دینے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شکارپور کے نواحی گاؤں میں بدبخت بیٹے نے کھانا دیر سے دینے پر اپنی بوڑھی ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناخلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو قتل کردیا

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سکھر میں ناخلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ سکھر کے علاقے باگڑی کے قریب پیش آیا تھا جہاں ناخلف بیٹے ثنا اللہ نے اپنی 50 سالہ ماں پر بدکاری کا الزام لگایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nsfXL06
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو