لیاری میں سیوریج مسائل کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عوام کی بڑی تعداد نے سید عبد الرشید پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف ایس ایس پی سٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن بھی پہنچ گئے۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئی جی سندھ نوٹس لیں جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایس ایس پی پارٹی بن کر میڈیا پر بیان جاری کر رہا ہے اس کا جو کام ہے اسے کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: لیاری میں سیوریج مسائل کیخلاف احتجاج؛ رکن اسمبلی سمیت کئی گرفتار
انہوں نے کہا: ’پیر تک ہمارے کارکنوں کے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی نہ کاٹی گئی اور سید عبدالرشید سمیت ہمارے کارکنان پر کاٹی گئی ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو پورا شہر بند کردیں پھر حالات کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی‘۔
رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’لیاری میں رینجرز کی نگرانی میں سیوریج مسائل کو حل کیا جائے، ایوب سومرو ایس ایچ او، شبیر سٹھیار ایس ایس پی سٹی اور عاطف امیر اے اے ایس پی کو برطرف کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو روکنے کی بجائے سرپرستی کرنے والے پولیس والے نہیں جیالے ہیں، لیاری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو ہمیشہ سید عبدالرشید کا سامنا کرنا ہوگا، لیاری کا حق دینا ہوگا لیاری اب لاوارث نہیں ہے لیاری کا وارث سید عبدالرشید ہے۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ عوام جانتی ہے کون کام کروا رہا ہے اور کون رکوا رہا ہے عوام کو معلوم ہے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے، مارتے بھی ہم کو ہو اور ایف آئی آر بھی ایس ایچ او ایچ کی مدعیت میں ہمارے خلاف ہی کاٹتے ہو پھر تمہیں پیپلز پارٹی کا جیالا نہ بولیں تو کیا بولیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DTqNaW4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box