پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشال خان نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’انہوں نے یہ تصاویر بغیر میک کے کھینچی ہے۔‘
View this post on Instagram
مشال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
اداکارہ ازیکا ڈینئل نے بھی ان کی تصاویر کی تعریف کی۔
مشال خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک خاتون صارف نے مشال خان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔
مشال خان نے خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اس گھمبیر معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1vC4Dos
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box