تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 28 July 2022

کوے کی چالاکی، دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں‌ بلی سو رہی ہے اور کوا اسے تنگ کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوا آہستہ آہستہ بلی کے قریب آتا ہے لیکن جیسے ہی بلی پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے فوراً ادھر ادھر دیکھ کر ناٹک کرنے لگتا ہے۔

دوسری مرتبہ بھی کوا اسی طرح کرتا ہے لیکن بلی پھر اسے دیکھ لیتی ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالآخر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسری جانب چلی جاتی ہے اور پھر کوا اڑ کر دور کرسی پر جاکر بیٹھ جاتا ہے۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب بلی نے منہ موڑا تو کوا پیچھے دیکھنے لگا۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ کوے ہم سب کے خیال سے بھی زیادہ ہوشیار ہیں۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KpctEVU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو