تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 24 July 2022

ٹیسلا کا سائبر ٹرک کب آئے گا، ایلون مسک نے تاریخ کا اعلان کردیا

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے سائبر ٹرک لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کی دوسری سہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے اپنی کمپنی کا تیار کردہ ٹرک 2023 کے وسط میں لانچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مسک نے کہا کہ توقع ہے کہ ہم اگلے سال کے وسط میں سائبر ٹرک کی ترسیل شروع کردیں گے، کمپنی اس  بارے میں بہت پرجوش ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ہماری اب تک کی بہترین مصنوعات ہوگی۔

ٹیسلا کے بانی نے کہا کہ ہم سائبر ٹرک میں سادگی کے ساتھ اس کی مینوفیکچرنگ میں بہتری لائیں گے جس کے بارے میں ابھی نہیں بات نہیں کرسکتا، لیکن بہت جلد آپ کو اس کی تفصیلات پتا چل جائیں گی، کمپنی سائبر ٹرک کے پلیٹ فارم کو ڈیزائن کرنے اور اس کی تیاری میں مصروف ہے۔

مسک کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی یہ ٹرک Gigafactory آسٹن جو کہ ٹیسلا کمپنی کا ہیڈکوارٹر بھی ہے وہاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹرک کے لانچ کرنے کے لئے پہلے بھی کئی بار اعلان کیا گیا لیکن اس میں کئی بار ہوتی رہی ہے تاہم اب ایلون مسک کا کہنا ہے کہ 2023 کے وسط میں لانچ کردیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/40IFmlK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو