تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 25 July 2022

ایک اور علاقے کی روس میں شمولیت کیلیے ریفرنڈم کی تیاریاں

رواں سال یوکرین سے آزادی حاصل کرنے والے خیرسن ریجن کی روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے آزادی حاصل کرنے والے خیرسن ریجن کی فوجی او سویلین انتظامیہ کی پریس سروس نے بتایا ہے کہ روس کے ساتھ الحاق کے لیے ریفرنڈم کرانے کے لیے 7 رکنی انتخابی کمیٹی خیرسن کے علاقے میں بنائی جا رہی ہے۔

خیرسن ریجن کی فوجی سویلین انتظامیہ کے سربراہ کے 22 جولائی کے حکم نامے کے مطابق خیرسن ریجن کی ایک انتخابی کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو یوکرین سے آزادی حاصل کرنے والے خیرسن ریجن کی روس میں شمویتلی ککے لیے ریفرنڈم کرائے گی۔ یہ کمیٹی سات اراکین پر مشتمل ہوگی اور اس مدت تین سال ہوگی۔

پریس سروس نے کہا ہے کہ آزاد کرائے گئے خیرسن ریجن علاقے کے باشندوں کو علاقے کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ عالمی طرز عمل کے مطابق خیرسن ریجن اسے انتخابات اور ریفرنڈم کے ذریعے قائم کرے گا۔ الیکشن کمیٹی کے لیے نامزدگی شہری گروپس اور دیگر تنظیمیں کر سکتی ہیں۔ ہفتے کے روز زیپروزے علاقے کی فوجی- سویلین انتظامیہ کے سربراہ یوگینی بالٹسکی نے بھی روس میں شمولیت پر ریفرنڈم کرانے کے لیے ایک انتخابی کمیٹی کے قیام کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ خیرسن ریجن جنوبی یوکرین میں جمہوریہ کریمیا سے متصل ہے۔ مارچ کے وسط میں روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ یہ علاقہ مکمل طور پر روسی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔ اپریل کے آخر میں اس خطے میں ایک فوجی اور سویلین انتظامیہ تشکیل دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی خطے کے حکام نے روس کے ساتھ الحاق کی خواہش کا بھی اشارہ کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Dcstr1V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو