اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ جس کرسی پر بیٹھا ہے وہ پہلے دن سے اس کا حقدار نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اس وقت وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھا ہے وہ اس کا حقدار ہی نہیں ہے ہم ن لیگ کی طرح نہیں ہیں کہ عدالتوں پر حملے کرادیں۔
اسد عمر نے کہا کہ دو دن سے جو پریس کانفرنس ہوئی ہیں ان میں عدلیہ اور اداروں پر حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے ہمیں امید ہے کل فیصلہ ہوجائے گا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط تھی یا نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ کسی وکیل نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پربات نہیں کی بس ان کی کوشش تھی کسی طرح وقت دے دیا جائے۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی وکلا کیس کی میرٹ پرکوئی بات نہیں کی کیونکہ کوئی میرٹ ہے ہی نہیں آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فُل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rlem6ws
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box