ڈپریشن کا ذہنی دباؤ زندگی کا حصہ ہے۔ جب یہ حد سے بڑھ جائے تو یہ انسان کے جسم پر بھی کئی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
بھاگم دوڑ والی اس زندگی میں روزمرہ کے معمولات ہر شخص کو کسی نہ کسی سطح پر ذہنی دباؤ میں مبتلا کرتے ہیں۔ اس سے مکمل چھٹکارا ممکن نہیں لیکن اگر یہ حد سے بڑھ جائے تو انسانی جسم پر کئی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اس منفی اثرات کے زیر اثر متاثرہ شخص کے بالوں اور جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔
اگر ہم اپنی زندگی سے ذہنی دباؤ کم نہیں کرسکتے لیکن اس حوالے سے پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ماہرین نے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن سے ان کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔
۔
ایک ماہرِ امراضِ جِلد کیئرا بار کا کہنا تھا کہ ہمارا دماغ اور جِلد بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب ہم کام، رشتوں یا موجودہ حالات کے دائمی دباؤ سے گزرتے ہیں تو جِلد ایک ہدف اور دباؤ کے ہارمونز کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
ماہر امراض جلد کے مطابق ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کے نتیجے میں جلد کے مختلف امراض مثلاً خارش، سوزش، جلن اور انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔ اسی دباؤ کی وجہ سے سوزش میں اضافے سمیت زخم دیر سے ٹھیک ہونے کا مسئلہ بھی درپیش ہوسکتا ہے۔
ان کے مطابق دباؤ میں جِلد کے غدود زیادہ تیل بناتے ہیں جو ایکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ دباؤ سوریاسِس اور ایکزیما جیسی جِلدی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ دباؤ جلِد کے بوڑھا ہونے کا عمل بھی تیز کردیتا ہے اور نتیجتاً جِلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔
صرف جلد ہی نہیں بلکہ ذہنی دباؤ آپ کے بالوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ دباؤ بالوں کی نشو نما پر اثر انداز ہوتے ہوئے ان کو باریک کرتا ہے اور ان کے گِرنے کا سبب بنتا ہے۔ دباؤ کی وجہ سے بال گرنے کا عمل وقتی ہوتا ہے لیکن اس پر توجہ دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ ناقابلِ تلافی نقصان سے بچا جا سکے۔
کیئرا بار نے کہا کہ جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ دباؤ کس طرح آپ کے جسم کو متاثر کرتا ہے تو آپ موثر طریقے سے ذہن اور جسمانی فعل میں مطابقت پیدا کرسکتے ہیں تاکہ دباؤ کو کم کیا جاسکے اور جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1lQHOn4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box