تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 5 July 2022

عمران ریاض کی گرفتاری ویڈیو سامنے آگئی

imran-riaz

صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گرفتاری کے وقت گاڑی میں ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عمران ریاض نے کہا کہ اپنی ضمانت کرانے کیلئے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اسلام آبادٹول پلازہ پر مجھےگرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ ہدایت کرچکےہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی تاہم ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔

عمران ریاض نے کہا کہ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا میرے پر 30 مقدمےکر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کرنی ہےتوکرلیں، گرفتاری کاتجربہ کرناہےتویہ بھی کر لیں میں تیارہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oeMQzKv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو