اسلام آباد: حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے ایک تجویز اور مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے 3 ججز کے بینچ کے بجائے فل کورٹ معاملے کو دیکھے، فل کورٹ نہیں بنایا جاتا تو عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،
مولانا فضل الرحمان نے حکمران اتحاد کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ نہیں بنتا تو 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ہمارے مطالبے پر غور نہیں کیا اور فل کورٹ تشکیل نہیں دیا، عدالت نے فل کورٹ کا مطالبہ مسترد کیا ہم اس بینچ کو مسترد کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک جج یا بینچ پر انگلی اٹھائی جائے تو ذمہ داری ہے وہ کیس سے الگ ہوجائے، جہاں بھی قانون، آئین کی بالادستی ہو وہاں یہی فیصلے عدالتیں کرتی ہیں، ہم نے مطالبہ کیا پارلیمان کا معاملہ ہے، پورا سپریم کورٹ بیٹھے، مخصوص بینچ نہ بیٹھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری درخواست تھی کہ پارلیمان کا معاملہ ہے اس پر فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے، فل کورٹ بنچ کے فیصلے کو پورا پاکستان تسلیم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے، ہم نے آئین وقانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کیلئے مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمارا مطالبہ مسترد کردیا گیا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سپریم کورٹ میں جاری سماعت کابائیکاٹ کریں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wtq0MaQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box