تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 21 July 2022

’ارطغرل غازی‘ کے ’توتکین‘ کو بھارتی گانے میں دیکھ کر مداح حیران

مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’توتکین‘ کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اوگور گنز ایک بھارتی میوزک ویڈیو میں نظر آئے ہیں۔

اوگور گنز نے گانے کی تشہیر کے لیے حال ہی بھارت کا دورہ بھی کیا ہے۔ گانے کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی ہے۔

میوزک ویڈیو میں اداکارہ تانیہ سنگھ بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں بھارتی لڑکی اور ترک لڑکی کی محبت کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

تانیہ سنگھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں انڈسٹری میں پاپ کلچر کو واپس لانے کی خواہش مند ہوں اور گانا ’وہ بیتے دن‘ اسی کی کوشش ہے۔

میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر پریم راج سونی کا کہنا ہے کہ یہ گانا اتنا پُر سکون ہے کہ ہر کسی کے دل کو چھو لے گا، تانیہ سنگھ کے ساتھ شوٹنگ ایک منفر تجربہ رہا۔

دوسری جانب میوزک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے ساتھ ترک اداکار کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، خاص طور پر وہ ناظرین جنہوں نے اوگور گنز کو ارطغرل غازی میں توتکین کے کردار میں دیکھا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/trskuvj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو