ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے آجنہانی گلوکار سدھو موسے والے کے قاتلوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد مزید حفاظتی انتظامات کرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی لینڈ کروزر میں بلٹ پروف شیشے نصب کروا لیے اور گاڑی میں جدید اسلحہ پر رکھا ہے۔
سلمان خان کی گاڑی کے بلٹ پروف شیشے عام گاڑیوں کے شیشوں کے مقابلے میں زیادہ موٹے ہیں۔ شیشوں کو اتارنے اور چڑھانے کے لیے گاڑی میں پاور ونڈو سوئچ لگوایا گیا ہے۔
کچھ روز قبل سلمان خان نے جان سے مار دینے کی دھمکی ملنے کے بعد اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی تھی۔
مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف
سُپر اسٹار نے ممبئی پولیس کمشنر سے اہم ملاقات کی اور قتل کی دھمکی کے بارے میں انہیں آگاہ کیا تھا۔ ملاقات میں اداکار نے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دی۔
سلمان خان کو آجہانی پنجاب گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ لارنس بشنوئی گلوکار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔
کچھ روز قبل گینگسٹر نے پولیس کو اپنا بیان قلم بند کروایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ: ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔
گینگسٹر نے سُپر اسٹار کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/geWawns
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box