
لندن: برطانوی وزیر خزانہ رشی سناک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اور وزیر صحت کے مستعفی ہونے پر وزیراعظم بورس جانسن پر دباؤ بڑھ گیا ہے، مستعفی وزرا نے خط میں وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیر صحت ساجد جاوید نے اپنے استعفی میں کہا کہ آپ کا رویہ آپ کے رفقا اور ملک کی عکاسی کرتا ہے، کنرویٹو پارٹی عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اسکینڈلز کے باعث بورس جانسن اعتماد کھوچکے ہیں، اس وجہ سے میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں ان کے ساتھ مزید کام کروں۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وبا کے دوران پارٹی منعقد کرنے پر بچی کی بورس جانسن پر تنقید
وزیر خزانہ رشی سناک نے اپنے استعفی میں لکھا کہ وہ حکومت چھوڑنے پر دکھی ہیں لیکن میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم اس طرح جاری نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے یہ میری زندگی کی آخری وزارت ہو، عوام توقع کرتے ہیں حکومت سنجیدگی اور قابلیت سے چلائی جائے، اور عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ انہیں پتا ہو ملک کس طرف بڑھ رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4zmaHfr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box