وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو چار باتیں یاد کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاددہانیوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں عمران خان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دورِ حکومت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی تھی جس میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی پسوں سے کی جاتی ہے، ان ساری باتوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی جس کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔
Three, Imran Niazi deeply hurt the global prestige & standing of the country & its relations with friendly countries. Four, he has lost a sense of balance in his lust for power, which is evidenced by his habitual recourse to lies, propaganda & blatant twisting of facts.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار، مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، جس کا ثبوت اس کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو کھلم کھلا توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔
The post عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2351724/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box