خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک علی خان زخمی جبکہ دیگر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملک علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں صوبائی رکن اسمبلی کا بھائی، بھتیجا، پولیس اور لویز اہلکار شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حملے میں ایم پی اے ملک علی خان شدید زخمی ہوئے جنہیں ااسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ فائرنگ کا واقعہ رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کے قریب پیش آیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ملک لیاقت اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
The post لوئر دیر؛ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما زخمی، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2357135/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box