تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 9 August 2022

گوگل میپ کے سہارے چلنے والی فیملی نہر میں جاگری

گوگل میپس نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی آسان کر دی ہے اس کے ذریعے لوگ بغیر کسی شخص سے پتا پوچھے ایسے علاقوں کا سفر بھی باآسانی کر لیتے ہیں جہاں وہ زندگی میں پہلے کبھی نہیں گئے۔

تاہم بعض اوقات اس کا الٹ بھی ہوجاتا ہے کیونکہ کبھی کبھار گوگل میپس کسی کے لیے مشکل کا سبب بھی بن سکتا ہے جس کی ایک مثال گزشتہ دنوں بھارت میں سامنے آئی ہے جہاں ایک فیملی گوگل میپس کے بھروسے سفر کررہی تھی کہ ان کی گاڑی نہر میں گر گئی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں گوگل میپس راستہ صاف دکھا رہا تھا حالانکہ سڑک پر آگے نہر تھی اور اس پر پل بھی نہیں تھا۔

بتایا گیا ہے کہ نہر کا پل حالیہ سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا اوراب بھی علاقے میں سیلابی صورتحال تھی اس گاڑی میں ڈاکٹر سونیا نامی خاتون اپنے تین بچوں، والدہ سوساما اور ایک رشتہ دار شخص انیش کے ہمراہ سفر کر رہی تھی۔

پیراچل کے علاقے کوٹایم کے قریب ان کی کار نہر میں جا گری نہر میں پانی کا بہاﺅ اتنا تیز تھا کہ پانی گاڑی کو 300میٹر تک اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

مقامی لوگوں نے رسے کی مدد سے گاڑی تک رسائی حاصل کی اور اس میںسوار فیملی کو باہر نکالا یوں یہ فیملی معجزانہ طور پر اس خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئی۔

ڈاکٹر سونیا کا کہنا تھا کہ گوگل میپس انہیں یہ راستہ بالکل کلیئر دکھا رہا تھا تاہم جب ہم اس جگہ پر پہنچے تو وہاں سیلابی صورتحال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت تھے کہ بچ گئے ورنہ سیلاب کا پانی ہمیں اور ہماری گاڑی کو اپنے ساتھ بہا لے جاتا اب میں لوگوں کو نصیحت کروں گی کہ موسم اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کے حوالے سے گوگل میپس پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DTX2N7j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو